شہباز شریف ٹی 20 کپ، یونین کونسل 20کی جیت

شہباز شریف ٹی 20 کپ، یونین کونسل 20کی جیت

  

اسلام آباد (آئی این پی) شہباز شریف ٹی 20کرکٹ کپ کے چوتھے راونڈ میں یونین کونسل 20نے افضل جاوید کی شاندار آل راونڈ کارکردگی کی بدولت یونین کونسل 26کو 23رنز سے شکست دیدی۔ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن بابر شاہ کے مطابق سیٹلایٹ ٹاون کالج راولپنڈی میں کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ کے چوتھے راونڈ میں یونین کونسل 20نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اووز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 199رنز بنائے۔ یونین کونسل 20کی جانب سے افضل جاوید نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 5چھکوں اور3چوکوں کی مدد سے 78رنز بنائے ، محمد عثمان 36اورنور علی 30رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ محمد حفیظ نے 38رنز دیکر 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔199رنز کے جواب میں یونین کونسل 26کی ٹیم 19ویں اوور میں 176رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ یونین کونسل 26کی طرف سے حمزہ علی 36، شہزاد33اور محمد حفیظ 31رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ فاتح ٹیم کی طرف سے عثمان بٹ نے 29رنز دیکر 4اور افضل جاوید نے 27رنز دیکر3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ افضل جاوید کو آل راونڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ چیئرمین میٹرو بس پراجیکٹ حنیف عباسی کی سربراہی میں قائم ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 3لاکھ روپے جبکہ رنرز اپ کو 2لاکھ روپے کی انعامی رقم دے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -