بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 15 جنوری کو کھیلا جائے گا
پونے (این این آئی) بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے 15 جنوری کو پونے میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم بھارت ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو 4-0 سے شکست دے چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 19 جنوری ٗ تیسرا اور آخری ون ڈے 22 جنوری کو کھیلا جائیگا۔