کراچی:پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث کم عمر ملزمان گرفتار کر لئے، سنسنی خیز انکشافات

کراچی:پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث کم عمر ملزمان گرفتار کر لئے، سنسنی خیز ...
کراچی:پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث کم عمر ملزمان گرفتار کر لئے، سنسنی خیز انکشافات

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم میں ملوث عم کمر ملزمان کو گرفتار کرلیاہے ،جنہوں نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔

فلوریڈاکے فورٹ لوڈریل ایئرپورٹ پرفائرنگ ، 5افراد ہلاک، متعدد زخمی،ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ

تفصیلات کے مطا بق شہر قائد کے علاقے مومن آباد میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایسے کم عمر ملزمان کو گرفتار کیاہے جن میں سے ایک 11سا لہ سنی اور دوسرا14سال کا ایان ہے۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کیلئے متعلقہ تھا نے میں منتقل کر دیا جہاں دوران تفتیش ملزموں نے ایسے انکشافات کئے کہ پولیس والے بھی حیران رہ گئے۔ 11سالہ سنی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارا گینگ 6 افراد پر مشتمل تھا،29دسمبر کو ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران ہمارا ایک ساتھی تنویر مارا گیا تھا جبکہ مومن آباد میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم ذیشان ہلاک ہوگیا،2گرفتارہوئے تھے۔ملزم نے کہا کہ تنویر کوہمارے ہی گینگ کے ساتھی ذیشان نے ہی گولی ماری تھی۔

تفتیشی افسر کو مزید بیان دیتے ملزم سنی کا کہنا تھا کہ ملزمان ہمیں پولیس سے بچنے کے لیے ڈھال کے طور پر استعمال کرتے تھے، اور ہر واردات میں ساتھ جانے کے عوض میں 400 روپے ملتے تھے،جبکہ ابھی تک تین وارداتوں میں ساتھ جاچکا ہوں۔

مزید :

کراچی -