مسلم لیگ ن برطانیہ کےصدرزبیرگل نے خودپرحملے کا الزام پنجاب اوورسیزکمشنر افضال بھٹی پرلگادیا

مسلم لیگ ن برطانیہ کےصدرزبیرگل نے خودپرحملے کا الزام پنجاب اوورسیزکمشنر ...
مسلم لیگ ن برطانیہ کےصدرزبیرگل نے خودپرحملے کا الزام پنجاب اوورسیزکمشنر افضال بھٹی پرلگادیا

  

لندن (عرفان الحق) مسلم لیگ ن برطانیہ کےصدرزبیرگل نے خودپرحملے کا الزام پنجاب اوورسیزکمشنر افضال بھٹی پرلگادیا۔حملے کی ساری منصوبہ بندی افضال بھٹی نے کی۔متعدد مرتبہ برطانوی پولیس کو حالات سے آگاہ کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی اوورسیز کمشنر و صدر مسلم لیگ برطانیہ زبیر گل کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز مجھ پر ہونیوالا حملہ قاتلانہ تھا جس میں مجھے قتل کرانے کی کوشش کی گئی ۔برطانوی پولیس کو اپنے بیان میں صدر مسلم لیگ برطانیہ زبیر گل کا کہنا تھا کہ گذشتہ ماہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی لندن آمد کے موقع پر میرے چھوٹے بھائی اعجاز گل پر بھی حملہ کیا گیا جس کی ہم نے پولیس رپورٹ درج کروائی جس میں ایک ملزم موقع پرگرفتار بھی ہوا اور وہ کیس ابھی تک چل رہا ہے۔ زبیرگل نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے مزید کہا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور وہ تین بار پولیس کو اس خطرے کے بارے میں آگاہ کرچکے ہیں۔ جبکہ دو ہفتے قبل عمرہ پر جانے سے پہلے بھی پولیس حکام کو اپنے خدشات سے آگاہ کرکے گیے تھے۔ پولیس کو بیان دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زبیر گل کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم نواز شریف کے مشکور ہیں جنہوں نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی اپنے بیٹے کے ذریعے میری خیریت دریافت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حسن نواز عیادت کے لئے ان کے گھر بھی آئے اور انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کی طرف سے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ زبیر گل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور دیگر قیادت کو حملے کے ماسٹر مائینڈ کے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد پارٹی کا اجلاس بلا کر اس مسئلے کی سنگین سے آگاہ کریں گے اور وزیر اعظم نواز شریف کی لندن آمد کے موقع پر ملاقات کرکے بھی حالات سے انہیں مکمل آگاہ کیا جائےگا.

مزید :

برطانیہ -اہم خبریں -