جھلس کر بازوؤں سے محرو م ہونے والے بچے کا علاج حکومت کرائیگی،عمران نذیر

جھلس کر بازوؤں سے محرو م ہونے والے بچے کا علاج حکومت کرائیگی،عمران نذیر

  

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے شاہدرہ میں بجلی کی تاروں سے جھلس کر دونوں بازوؤں سے محروم ہونے والے اڑھائی سالہ ننھے مریض کی میو ہسپتال میں عیادت کی۔ خواجہ عمران نذیرنے کہا کہ ننھے حاشر کو اندرون اور بیرون ملک جدید علاج فراہم کرنے کیلئے حکومت تمام اخراجات برداشت کرے گیَ ۔صوبائی وزیر نے میو ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر طاہر خلیل بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر ڈاکٹرز نے ننھے مریض کو فراہم کئے گئے علاج معالجے سے متعلق صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ ننھے حاشر کے والد عامر اختر نے خواجہ عمران نذیر کو بتایا کہ طبی سہولتیں اطمینان بخش ہیں۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ بچے کو مستقل معذوری سے بچانے کیلئے اندرون اور بیرون ملک جو بھی علاج میسر ہے فراہم کریں گے اور وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -