تمام ٹاؤنوں کے ڈی ایچ اوز پولیو ٹیموں کو تربیت دینگے
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیر صدارت انسداد پولیو کا اجلاس ڈی سی آٖفس نادر ہال میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر،ای ڈی او ہیلتھ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں 16جنوری سے شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہم میں کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے تمام زون کے ڈی ڈی او ایچ کو اگلے ہفتے سے پولیو ٹیموں کو ٹریننگ دینے کی ہدایت کر دی۔ڈی سی لاہور نے کہاکہ اسسٹنٹ کمشنر ز اور سب رجسٹرار پولیو ٹیموں کی دوران مہم خود نگرانی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے قطرے نہ پینے کے کیس کوپوشیدہ رکھنے پر متعلقہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔