جمعیت علماء اسلام تحصیل شالیمار کا ورکرز کنونشن آج ہو گا

جمعیت علماء اسلام تحصیل شالیمار کا ورکرز کنونشن آج ہو گا

  

لاہور( پ ر) تحصیل شالیمار لاہور کے زیراہتمام ایک روزہ عظیم الشان ورکرز کنونشن جامع مسجد صدیق اکبر میاں مستقیم پارک ہربنس پورہ لاہور میں آج بعدنماز مغرب تا عشاء منعقد ہورہا ہے جس میں چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے مذہبی امور سینٹ آف پاکستان مرکزی رہنماء جمعیت علماء اسلام پاکستان مولانا امجد خان مرکزی قائم مقام جنرل سیکرٹری مفتی مظہر شاہ اسعدی ناظم عمومی پنجاب مولانا مجب النبی امیر ضلع لاہور مولانا اشرف گجر ناظم عمومی ضلع لاہورمولانا شاہد اصرار سمیت قائدین خطاب کریں گے۔ مولانا اخلاق احمد ، قاری محمد عظیم اور قاری محمد احسان ریاض کے مطابق آج ہونے والے وکرزکنونشن میں صد سالہ عالمی اجتماع کی جدوجہد کو کامیاب بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز نکالی گئی ریلی کا مقصد بھی ورکرز کنونشن کو کامیاب بناناتھا اور اس میں جمعیت کے منشور کو عوام میں اجاگر کیا گیا ریلی میں کارکنان نے بھرپور شرکت کی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -