بائیو میٹرک مشینیں کام نہیں کرینگی تو دہشتگردی کیسے رکے گی،عابد صدیقی

بائیو میٹرک مشینیں کام نہیں کرینگی تو دہشتگردی کیسے رکے گی،عابد صدیقی

  

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کی نیشنل ایکشن پلان پر غیر سنجیدگی کا اندازہ ناقص بائیو میٹرک مشینیں خریدنے سے لگایا جا سکتا ہے پورے پنجاب کے 36 اضلاع کو فراہم کی گئی ان ایک ہزار مشینوں کی سست رفتاری اور رات کو کام بند کرنے کی شکایات عام ہیں۔ کروڑوں روپوں کی لاگت سے خریدی گئی ان ناقص مشینوں کی خریداری میں ملوث دونوں سرکاری ادارے اب ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا اگر یہ مشینیں اپنا کام نہیں کریں گی تو انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کی شناخت کیسے ممکن ہو گی جو ہمارے اندر چھپے بیٹھے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -