تمام جماعتوں کومنشیات کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے،عامر چشتی
لاہور (پ ر) چیئرمین خدمت آدم ٹرسٹ عامر چشتی نے کہا ہے کہ تمام سیاسی، مذہبی اور دیگر جماعتوں کو منشیات کے خلاف اپنے اپنے پروگراموں میں آواز اٹھانی چاہیے تاکہ منشیات کے خلاف آگاہی مہم کو مزید تیز کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا بہت اہم رول ہے اس لئے اس لعنت کو ختم کرنے کیلئے وہ بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ عامر چشتی نے کہا کہ ہمیں اپنے دس سال کے بچوں پر کڑی نظر رکھنی چاہیے کیونکہ ان میں منشیات کا استعمال بڑی تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے اور یہ ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2016 کے آخر میں منشیات کے خلاف سب سے زیادہ پرچے درج کئے گئے جو قابل ستائش اقدام ہے۔