پانامہ والوں کا یوم حساب قریب آن پہنچا ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد

پانامہ والوں کا یوم حساب قریب آن پہنچا ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف پروفیشنلز فورم کی چیئرپرسن ڈا کٹر یاسمین راشد نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پانامہ والوں کا یوم حساب قریب آن پہنچا ہے ،پانامہ لیکس نے نواز شر یف اور ان کے درباریوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ، اس کیس کی وجہ سے پورے کے پورے شریف خاندان کی راتوں کی نیندیں اڑ چکی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جلدعوام کی چوروں سے ہمیشہ کے لیے جان چھوٹنے والی ہے ،عمرا ن خان 20سالوں سے اکیلے کرپشن کے خاتمے اور ان چوروں ڈاکوؤں سے عوام کو نجات دلانے کے لیے مسلسل جدوجہد کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان ہمیشہ ملک وقوم کی بدنامی کا باعث بنا ہے ،35سالوں ملکی وسائل کو لوٹااور عوام کا خون چوسا جا رہا ہے،تحریک انصاف پہلے دن سے ملکی دولت لوٹنے والوں کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے ،عوام کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں ، پاکستانی عوام کرپشن کے خلاف عمران خان کی مسلسل جدوجہد کو دل سے سراہتی ہے (ن) لیگ اورپیپلز پارٹی نے اپنے اپنے دور اقتدار میں لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کر نے کے سوا کچھ نہیں کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -