اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل مسلم ممالک میں مظالم رکوائیں،مظہر سعید

اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل مسلم ممالک میں مظالم رکوائیں،مظہر سعید

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم امیر پیر سید مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل کشمیری اور روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی بند کروائیں۔اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد ناگزیر ہو چکا ہے۔ قومی قائدین عوامی مسائل کے حل کیلئے نیشنل ایجنڈا تیار کریں۔ سچائی اور سادگی میں ہی سلامتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید مظہر سعید کاظمی نے مزید کہا کہ مسلم امّہ اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی اسلام دشمن سازشیں ناکام بناسکتی ہے۔ مسلمان اللہ کی نعمتوں پر شکر ادا کرنے کی عادت اپنائیں۔ معاشرہ میں عدم برداشت کا بڑھتا رُجحان خطرناک ہے۔ علماء عوام کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہاحکمران شریعت نافذ نہ کرکے آئین کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ اسلام کا بابرکت نظام ہی انسانیت کے تمام مسائل کا حل ہے۔ امیر جماعت اہلسنّت نے مزید کہا کہ جزا وسزا کے نظا م کو مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -