پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سیل قائم ، 10جنوری کو رولنمبر سلیپیں جاری کریگا

پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سیل قائم ، 10جنوری کو ...

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن نے لاہور میں پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات کے انعقاد کے لئے ڈسٹرکٹ ایگزیمینیشن سیل قائم کر دیا ، ڈسٹرکٹ ایگزمینیشن سیل 10 جنوری کو 16 لاکھ طلبا کو رولنمبر سلپس جاری کرے گا ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایگزمینیشن سیل کا سربراہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن ہوگا، کنٹرولر امتحانات ڈی ای او سکینڈری ایجوکیشن ہوگا جبکہ ایڈیشنل کنڑولرامتحانات ڈی ای او ایلمنٹری ایجوکیشن میل اور فی میل ہونگے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، ڈسٹرکٹ ایگزمینیشن سیل کا ممبر ہو گا ۔ ڈسٹرکٹ ایگزمینیشن سیل اْمیدواروں کو 10 جنوری سے رولنمبر سلپس جاری کرنے کا پابند ہوگا، امتحانات کا آغاز یکم فروری سے ہوگا۔ڈسٹرکٹ ایگزمینیشن سیل کا کہنا ہے کہ سوالیہ پیپروں کی چھپائی رواں ماہ کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -