چڑیا گھر کی 11رکنی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل ، ڈی جی جنگلی حیات چیئرمین پر سن مقرر

چڑیا گھر کی 11رکنی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل ، ڈی جی جنگلی حیات چیئرمین پر سن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان کی سفارشات پر سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری کیپٹن (ر) جہانزیب خان نے لاہورچڑیا گھر کے لئے 11 رکنی نئی زو مینجمنٹ تشکیل دیدی ہے اور اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی میں6 سرکاری اور 5 غیر سرکاری اراکین کو شامل کیا گیا ہے۔نو تشکیل شدہ زو مینجمنٹ کمیٹی کے سرکاری اراکین میں ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان کو چےئر پرسن اور ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر چوہدری شفقت علی کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ؍سیکشن افسر(جنگلی حیات)، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزلاہو ر کے پیٹ (Pet ) سنٹر کے انچارج ڈاکٹر عاصم خالد،یونیورسٹی آف پنجاب کے زوالوجی ڈیپارٹمنٹ کے چےئرمین اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائیگناسٹک لیب ، لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ لاہور اس کمیٹی کے رکن ہوں گے۔کمیٹی کے غیر سرکاری اراکین میں سابق ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات ڈاکٹر عبدالعلیم چوہدری ، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے باٹنی ڈیپارٹمنٹ کی فیکلٹی ممبر پروفیسر ڈاکٹر فرح خان ، جینڈر کنسلٹنٹ محترمہ روحین رفیق اور پیر سید انوار حسین گیلانی کو شامل کیا گیا ہے ۔