کشمیریوں کی تحریک کو انجام تک پہنچانا پاکستان کی ذمے داری ہے،ابوالہاشم ربانی

کشمیریوں کی تحریک کو انجام تک پہنچانا پاکستان کی ذمے داری ہے،ابوالہاشم ...

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)جماعۃ الدعوۃ لاہور کے مسؤل ابو الہاشم ربانی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جاری تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانا پاکستان کی ذمہ داری ہے۔ مغرب زدہ لوگ میڈیا پر بیٹھ کرعوام کو گمراہ اور لوگوں کو قرآن کے حکامات اور سیر ت نبوی ﷺ سے دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔قرآن و حدیث کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر مغرب کی طرف سے کیا جانے والا پروپیگنڈہ ختم کیا جا سکتا ہے ۔وہ جامع مسجد مصعب بن عمیر گلشن احباب سوسائٹی میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا نے ہر قسم کے بین الاقوامی قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے لاکھوں مسلح فوجیوں کو نہتے کشمیریوں پر مسلط کر رکھا ہے۔ مودی سرکار بزور طاقت وادی کشمیر کو ہڑپ کرنا چاہتی ہے۔ جنوری 1948ء میں بھارتی دعوت پر ہی اقوام متحدہ نے کشمیریوں سے آزادی کا وعدہ کیا تھامگر جو آج تک وفا نہ ہوسکا ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری حریت پسندوں کی جرات کو سلام ہے جو سات دہائیوں سے غاصب ہندوکے ہر ظلم و جبر کے باوجود آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں۔ اگر بھارتی حکمران جبر، ناانصافی اور استحصال کا راستہ ترک کرنے پر آمادہ نہیں تو کشمیری بھی آزادی سے کم کسی چیز پر روکنے والے نہیں۔ ابو الہاشم ربانی نے کہا کہ انڈیا یہ بات یاد رکھے کہ جدوجہد آزادی کو بندوق کی نوک سے دبایا نہیں جاسکتا ۔ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں پائے دار امن ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کی بعثت کا مقصد دنیا سے کفر و شرک کا خاتمہ تھا اور قرآن و سنت کا بھی یہی پیغام ہے ہم نے قرآنی احکامات کو پس پشت ڈال کر کفار سے دوستیاں لگارکھی ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -