الیکشن ہائی جیک کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کا عہدہ بحال کیا گیا،صاحبزادہ حامد رضا

الیکشن ہائی جیک کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کا عہدہ بحال کیا گیا،صاحبزادہ حامد رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن ہائی جیک کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنرز کا عہدہ بحال کیا گیا ہے۔ ملکی وسائل کی نہر فرات پر یزیدی قابض ہیں۔ سندھی وزیر اعظم کیلئے سزا اور پنجابی وزیر اعظم کے لئے رعایت کی روایت ختم ہو نی چاہیے۔ پاناما لیکس کا فیصلہ کرپشن کے خاتمے کی بنیاد بنے گا۔ قوم بھارت سے نفرت کا اظہار کیلئے بھارتی فلموں ، ڈراموں اور انڈین ثقافت کا بائیکاٹ کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کی تنظیم نو کے سلسلہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ کمشنری نظام کی بحالی دھاندلی کی قبل از وقت تیاری ہے۔ موجودہ انتخابی نظام میں کو ئی غریب اور مڈل کلاسیا الیکشن نہیں جیت سکتا۔انہوں نے کہا اپوزیشن جماعتیں انتخابی اصطلاحات کیلئے مشترکہ کوششیں کریں۔ بڑی سیاسی پارٹیوں نے مک مکا کرکے باریاں مقرر کر رکھی ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا کا مزید کہنا تھا کہ حکومت گھریلو ملازمین کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے مؤثر اقدامات کرے اور چائلڈ لیبر کے قوانین پر عملدر آمد کروایا جائے۔