علم و تحقیق سے ہٹ کر مسلمان اغیار کے غلام بن گئے،صاحبزادہ فیض الرحمن

علم و تحقیق سے ہٹ کر مسلمان اغیار کے غلام بن گئے،صاحبزادہ فیض الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی) امیر تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ فیض الرحمان درانی نے جامع مسجد منہاج القرآن میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم و تحقیق کے راستے سے ہٹنے کے بعد مسلمان اغیار کے غلام بن کر رہ گئے ۔نوجوان سائنسی علوم پر توجہ دیں ،ٹیکنالوجی استعمال کرنیوالی کنزیومر مارکیٹ بننے کی بجائے ٹیکنالوجی متعارف کرانیوالے بنیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلاف محض قرآن و حدیث ،علوم فقہ کے ماہر نہ تھے بلکہ فلکیات ،طب، باٹنی،انجینئرنگ، کیمیا،ریاضی ،الجبرا،فلسفہ ،جغرافیہ ،علم الاعداد ،منطق ، موسیقی ،فزکس ،نجوم ،ادب ،ادویہ سازی ، سرجری ،سیاسیات،تاریخ ،امراض چشم ،تقویم ،لغت جیسے سائنسی علوم کی مضبوط بنیاد یں رکھنے والوں میں سے تھے اور ان ایجادات نے انسانی معاشرے اور زندگیوں میں انقلاب برپا کر دیا تھا ۔انہوں نے کہاکہ مسلمان جب تک تحقیق سے وابستہ رہے پوری دنیا انکے علم اور ایجادات سے فیض پاتی رہی اور علم و تحقیق کے قرآنی راستے سے ہٹنے کے بعد وہی مسلمان جو علم و ادب میں دنیا کے امام تھے غلام،کاسہ لیس اور پیروکار بن کر رہ گئے ۔انہوں نے کہا کہ معروف مورخ ’’منٹگمری واٹ ‘‘ نے اپنی شہرہ آفاق تصنیف ہسٹری آف اسلامک سپین میں لکھا کہ ’’جب مسلمانوں کی قسمت اپنے عروج پر تھی تو انکی تعلیمات نے تمام مذاہب کے ماننے والے طلبہ کو اپنی جانب متوجہ کر لیا تھا ،سپین کے عیسائی اور یہودی بطور خاص متاثر ہوئے۔