مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے صدر خرم روحیل اصغر کے اعزاز میں استقبالیہ
لاہور (پ۔ر) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور کے نائب صدر عامر رشید نے خرم روحیل اصغر صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ (ن) لاہور ڈویژن کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔ اس استقبالیہ تقریب میں یوتھ ونگ کے نوجوانان اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ عامر رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ ونگ مسلم لیگ (ن) کو مضبوط اور فعال بنانے میں صدر یوتھ ونگ کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان اور خرم روحیل اصغر کی خدمات اور دانش مندانہ حکمت عملی کا بنیادی کردار ہے۔ کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان کی قیادت یوتھ ونگ مسلم لیگ (ن) کے لیے انتہائی تقویت کا باعث ہے جبکہ خرم روحیل اصغر کا مجاہدانہ کردار بھی کسی سے پوشیدہ نہیں ۔انھوں نے مسلم لیگ (ن) کے نوجوان طبقہ میں پارٹی کے لیے جانثاری اور ملکی مفاد کو اپنے ہر عمل میں پیش نظر رکھنے کی روح پھونک دی ہے۔