پیداواری لاگت میں اضافے سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں،شیخ عبدالمنان

پیداواری لاگت میں اضافے سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں،شیخ عبدالمنان

  

لاہور ( پ ر ) تجارتی خسارے، افراط زر اور پیداواری لاگت میں مسلسل اضافہ سے صنعتی اور بزنس سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں ،حکومت معاشی صورت حال کو بہتر بنانے کیلئے فوری طور ٹھوس اقدامات اٹھائے ان خیالات کا اظہار پاکستان ہارڈ وئیر مرچنٹ ایسو سی ایشن کی اینٹی سمگلنگ و کسٹم کمیٹی کے چیئرمین شیخ عبدالمنان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی ،اقتصادی اورصنعتی صورت حال بارے سب اچھا کی کے دعوے کر رہی ہے لیکن صورت اسکے برعکس ہے۔ شیخ عبدالمنان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ نے حکومتی تمام دعووں کو مسترد کر دیا ہے، لہذا حکومت ملک میں تجارتی سرگرمیوں و ایکسپورٹ میں اضافہ اورپیداواری لاگت میں کمی کیلئے دعووں کی بجائے عملی طور پر ٹھوس اقدامات اٹھائے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -