سعدیہ سیف کی یاد میں تعزیتی ریفرنس،پی ٹی آئی رہنماؤں کا خراج تحسین

سعدیہ سیف کی یاد میں تعزیتی ریفرنس،پی ٹی آئی رہنماؤں کا خراج تحسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے زیرِاہتمام چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹاؤن میں پی ٹی آئی پنجاب کی سابقہ نائب صدر مرحومہ سعدیہ سیف کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیاگیاجس سے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں اعجازاحمدچوہدری ، شفقت محمود اور میاں محمودالرشید سمیت دیگر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سعدیہ سیف چلتی پھرتی تحریک انصاف تھیں، پی ٹی آئی ان کی سیاسی خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کی پارٹی خدمات کو دل کی گہرائیوں سے سراہتی ہے ،رہنماؤں نے کہاکہ انہوں نے ہمیشہ پارٹی کی بہتری اور کامیابی کے لئے دن رات کام کیا ، ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے دورمیں قید وبندکی صعوبتیں برداشت کیں لیکن ان کے حوصلے اور ہمت میں کبھی بھی کمی نہیں آئی ، وہ پارٹی کا اثاثہ تھیں اور انہوں نے ہمیشہ تحریکوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور عمرا ن خان کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے میں مصروف رہیں وہ ایک متحرک سیاسی کارکن تھیں ۔ رہنماؤں نے کہاکہ سعدیہ سیف نے عمران خان کے تبدیلی کے پیغام کو عملاً اور حقیقتاً اپنایا ، پی ٹی آئی اپنی مخلص کارکن سے محروم ہو گئی ہے ،وہ پارٹی کی ہر دل عزیزکارکن تھیں۔ تعزیتی ریفرنس سے عمر سرفرازچیمہ ،ایم پی اے سعدیہ سہیل ، ایم پی اے شنیلاروتھ ، محمد مدنی خان ،ملک وقار ، عرفان حسن سمیت دیگر قائدین نے سعدیہ سیف کی پارٹی کی سیاسی خدمات کو سراہا ۔ تعزیتی ریفرنس میں رانا عبدالسمیع ،شبیرسیال ، میاں عبیدالرحمان، ڈاکٹرعاطف الدین ،جمشید بٹ، شاہد خان، نویدخان، مسرت چیمہ، روبینہ جمیل ، نوشین حامد معراج ،اشتیاق ملک ،عاطف چوہدری، نیلم حیات ، حزب اللہ ، سعید کاکڑ، کامران ملک،ڈاکٹر انیسہ فاطمہ، میاں طارق، صدیق خان، فاروق خان، تنزیلہ عمران، شہزادی اورنگ زیب ،ندیم شاکر ، حاجی فیاض بھٹی ،انیلابیگ ، ملک نسیم اکبر، جنید رزاق ، تبسم انوار ، مبین حیات ، وقاص بٹ، سید راشد ریاض، فقیر سید رومان الدین ، سید زین العابدین ، سیدہ فروا بخاری، چاچا پی ٹی آئی سمیت بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی ۔