نیلم جہلم سرچارج،قوم سے 9ارب کی وصولی تشویشناک ہے،میاں کامران

نیلم جہلم سرچارج،قوم سے 9ارب کی وصولی تشویشناک ہے،میاں کامران

  

لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ق )لاہور ک جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے نیلم جہلم سرچارج کی مد میں قوم سے مزید9ارب نکلوانے کی سمری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیلم جہلم سرچارج کے نام سے صارفین سے بجلی بلوں میں زبردستی وصولی جگا ٹیکس ہے بجلی بلوں پر پہلے ہی اتنے زیادہ ناجائز ٹیکسز ہیں کہ بجلی کا بل موصول ہوتے ہی سفید پوش اور غریب صارفین کو ہر ماہ کرنٹ لگتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں کامران سیف نے کہا کہ حکومت توانائی منصوبے اپنے فنڈز اور عوام سے وصول کیے گئے ٹیکسوں سے مکمل کرے عوام پہلے ہی مہنگی بجلی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں اور لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ سے مشکلات کا شکار ہیں اس لیے حکومت عوام پر بے جا ٹیکسوں کے نفاذ سے باز رہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -