سی پیک کیلئے الگ الگ اقتصادی زون بنائے جائیں،ساجد نقوی

سی پیک کیلئے الگ الگ اقتصادی زون بنائے جائیں،ساجد نقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی)ملت جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کا اہم حصہ ہے۔ سی پیک میں صرف منصوبہ نہیں گلگت ڈویژن اور بلتستان ڈویژن کیلئے الگ الگ اقتصادی زون بنائے جائیں۔ سی پیک منصوبے کا آغاز گلگت بلتستان سے ہوتا ہے۔باقی صوبوں کی طرح اس خطے کو بھی مراعات دی جائیں۔ گلگت بلتستان سے آئے ہوئے ایک وفد سے ملاقات میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ اسلامی تحریک شروع سے ہر فورم پر گلگت بلتستان کے آئینی حقوق اوراس خطے کو ملک کے پانچویں آئینی صوبے کا مطالبہ کرتی رہی ہے ، جس کے تحت کچھ معاملات حل ہوئے لیکن کچھ ابھی حل ہونا باقی ہیں، جوکہ انشاء اللہ حل ہونگے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پر میری گہری نظر ہے۔ہم وہاں کے عوام کے ساتھ ہیں۔