تلاوت کرتے وقت اس آیت کی مناسبت سے دعا بھی مانگنا چاہیے،ریاض حسین نجفی

تلاوت کرتے وقت اس آیت کی مناسبت سے دعا بھی مانگنا چاہیے،ریاض حسین نجفی

  

لاہور(خبر نگار خصوصی) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے تلاوت اور فہم قرآن کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کلام پاک ٹھہر،ٹھہر کر پڑھنے اور اس پہ غور و فکر کا حکم ہے۔تلاوت کرتے وقت اس آیت کی مناسبت سے دعا بھی مانگنا چاہیے۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم اپنی محفل میں قاریان قرآن کو زیادہ اہمیت دیتے، اس کے بعد مکہ سے مدینہ ہجرت کرنے والوں،عمر رسیدہ بزرگوں اور دین میں فہم و فراست رکھنے والوں کو نمایاں مقام دیتے تھے،اس سے ثابت ہوتا ہے کہ صاحبان علم و فضل خصوصی مقام و احترام کے لائق ہیں۔ علی مسجد حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظرماڈل ٹاؤن میں صحیح عقائد اپنانے کی اہمیت کے بارے خطبہ جمعہ میں حافظ ریاض نجفی نے کہا اللہ کے نمائندے صحیح دین پہنچاتے اور اس کی حفاظت کرتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -