ڈی آئی جی ٹریفک کا بغیر اطلاع تعمیراتی کاموں پر ایم ڈی واسا کوخط

ڈی آئی جی ٹریفک کا بغیر اطلاع تعمیراتی کاموں پر ایم ڈی واسا کوخط

  

لاہور(وقائع نگار)لاہور میں ٹریفک کا نظام درہم برہم، واسا اور سٹی ٹریفک پولیس کے درمیان رابطے کا فقدان، ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) سیداحمد مبین نے ایم ڈی واسا کو خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیاہے کہ واسا کی جانب سے بغیر اطلاع سڑکوں پر تعمیراتی کام کیا جاتا ہے، ڈائیورشن پلان نہ ہونے سے ٹریفک کا نظام خراب ہوجاتا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ مزنگ روڈ پر صفاں والا چوک سے مزنگ اڈا تک کھدائی کا کام شروع کیا گیا ہے اور اس حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس کو اطلاع نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام خراب ہو رہا ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی 27 جون 2016 میں گڑھی شاہو میں بغیر اطلاع کے تعمیراتی کام شروع کیا گیا تھا جس کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ٹریفک پولیس کا نام خراب ہوا تھا۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ آئندہ تمام تعمیراتی کام ٹریفک پولیس کو اطلاع کر کے کیا جائے تاکہ ٹریفک ڈائیورشن پلان کو ترتیب دے کرمسائل سے بچا جاسکے۔

مزید :

علاقائی -