شاہدرہ،3 ڈکیت گینگ گرفتار،6 موٹرسائیکلیں، اسلحہ اور نقدی برآمد

شاہدرہ،3 ڈکیت گینگ گرفتار،6 موٹرسائیکلیں، اسلحہ اور نقدی برآمد

  

لاہور(وقائع نگار)شاہدرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ 3 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے اْنکے قبضے سے مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ پولیس نے رات گئے ایک خفیہ اطلاع پر ڈی ایس پی فیصل یوسف کی سربراہی میں چھاپہ مار کر بدنام زمانہ ارمان عرف مانی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چھ موٹرسائیکلیں، ناجائز اسلحہ سمیت نقدی برآمد کرلی۔ڈی ایس پی فیصل یوسف کے مطابق ملزمان گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کردیا۔

مزید :

علاقائی -