شادبا غ، گھر میں آتشزدگی کے باعث سامان جل کر خاکستر
لاہور(وقائع نگار)شادبا غ کے علا قہ میں گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں گھریلو سامان جل گیا بتایا گیا ہے کہ شا دبا غ کے علاقے عا مر روڈ کے قر یب میں واقع شمشا د کے گھرمیں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گھر میں موجودہز ار وں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔
تاہم اطلاع ملنے پر فائر برگیڈ کے عملنے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔