شاہدرہ،ڈاکوؤں نے مزاحمت پر موٹر سائیکل سوار کو چھریاں مار دیں

شاہدرہ،ڈاکوؤں نے مزاحمت پر موٹر سائیکل سوار کو چھریاں مار دیں

  

لاہور(وقائع نگار)شاہدہ کے علاقہ میں ایک ہی رات میں تین شہری نقدی اور موبائل فون سمیت قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے برکت ٹاؤن میں ناکہ لگا کر دو نقاب پوش ڈاکووں نے شہری اعجاز سے موٹر سائیکل چھین لی اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ ڈاکو موقع واردات سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے جبکہ ایک اور واقعہ میں ڈاکوؤں نے شاہدرہ موڑ پر دو شہریوں کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کر دیا۔وارداتوں کے نتیجے میں تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ شاہدرہ پولیس نے ڈکیتی کے واقعات کے مقدمات درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -