پانچ روزہ ورکشاپ سے طلباء نے بہت کچھ سیکھا ہو گا،ڈاکٹر ظفراللہ

پانچ روزہ ورکشاپ سے طلباء نے بہت کچھ سیکھا ہو گا،ڈاکٹر ظفراللہ

  

لاہور (پ ر) سکول آف میڈیا یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں پی ایچ ڈی کے طلباء و طالبات کیلئے تحقیقی اصول و ضوابط پر پانچ روزہ ورکشاپ کے اختتام پر پرو ریکٹر ڈاکٹر محمد ظفراللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلی تعلیم سخت محنت کا تقاضا کرتی ہے مجھے امید ہے کہ پانچ روزہ ورکشاپ سے طلباء نے بہت کچھ سیکھا ہو گا اور اس سے ان کو تحقیق میں مدد ملے گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈین سکول آف میڈیا ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے ریسورس پرسنز پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود اورہیڈ آف ریسرچ ڈاکٹر ندیم ڈوگر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا سکول آف میڈیا نے بہت کم عرصے میں متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں تقریب کے اختتام پہ پرو ریکٹر ڈاکٹر محمد ظفراللہ نے ورکشاپ میں شریک طلباء و طالبات کو سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -