8218ڈمپر ٹرکوں کی چیکنگ ، 3804کے چالان ،81غیر معیاری بند ، 22مقدمات درج

8218ڈمپر ٹرکوں کی چیکنگ ، 3804کے چالان ،81غیر معیاری بند ، 22مقدمات درج

  

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی ہدایت پرپنجاب میں ڈمپر ٹرکوں کے بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام کیلئے آپریشن جاری ہے ۔ آئی جی پنجاب کے احکامات پر ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب ، فاروق مظہر نے گزشتہ ماہ خصوصی مہم کا آغاز کیا جس میں صوبے کے تمام اضلاع میں مجموعی طور پر 8218ڈمپر ٹرکوں کو چیک کیا گیا ۔ کاغذات مکمل نہ ہونے پر 3804ڈمپرٹرکوں کے چالان کئے گئے اور 81غیرمعیاری ڈمپرٹرکوں کو بند کیا گیا جبکہ 22کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے ہیں ۔اس مہم کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ پنجاب میں چلنے والے تقریبا 60فیصد ڈمپر ٹرک صوبہ خیبر پختونخواہ میں رجسٹرڈ ہیں لیکن یہ پنجاب میں استعمال ہورہے ہیں ۔ دوران چیکنگ تمام ڈمپر ٹرکوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ٹرکوں کی فٹنس اور کاغذات درست حالت میں رکھیں اور صرف لائسنس یافتہ اور تجربہ کار ڈرائیورز کو ڈمپر ٹرک چلانے کی اجازت دیں ورنہ ٹرک مالکان کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ علاوہ ازیں ٹریفک پولیس پنجاب کی آئل ٹینکرز و ٹریلرز کے خلاف بھی خصوصی مہم جاری ہے جس کے نتیجے میں صوبہ بھر میں 13549آئل ٹینکرز و ٹریلرز کے چالان کرنے کے ساتھ ساتھ خلاف ورزی کے مرتکب آئل ٹینکرز کو بار بار خلاف ورزی پر تھانوں میں بند کرنے کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -