محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے افسران،پروفیسرز اور پرنسپلز کی تربیتی ورکشاپ

محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے افسران،پروفیسرز اور پرنسپلز کی تربیتی ورکشاپ

  

لاہور: (ایجوکیشن رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف ریسرچ یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے تحت گلگت بلتستان کے محکمہ تعلیم کے افسران، کالجوں کے پروفیسرز اور پرنسپلز کی پندرہ روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی آف ایجوکیشن لوئر مال کیمپس کے پرنسپل ڈاکٹر ارشد علی نے کہا کہ اساتذہ تعلیمی نظام میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں اور اساتذہ کے بغیر معیار تعلیم کے اہداف کو حاصل کرنا ممکن نہیں ہے ۔واضح رہے کہ ورکشاپ کا فیز ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایات پر اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر انتظار حسین بٹ، ڈاکٹر حمیرا عرفان، ڈاکٹر امین، ڈاکٹر انور، ڈاکٹر اعجاز احمد، ڈاکٹر احسان ملک اور ا یڈیشنل ڈائریکٹر شہریار بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -