سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ساندہ کے وفد کا دورہ ایوان کارکنان

سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ساندہ کے وفد کا دورہ ایوان کارکنان

  

لاہور(اپنے خبر نگارسے)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ ساندہ کلاں‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ نجف ہائی سکول‘ گلبرگI I ‘ ‘ٹرومین سکول سسٹم‘ عثمان پارک نشتر ٹاؤن‘داروغہ والا‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ رحمان روڈکا وزٹ کیا۔

‘ لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد345تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -