پروفیشنل ہیلتھ ورکرز کے حقوق کی حفاظت کرینگے،مظہر حسین شاہ
لاہور(پ ر) الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل آرگنائزیشن لاہورجنرل ہسپتال کے چیئرمین مظہرحسین شاہ اور سیکرٹری اطلاعات محمداکرام ،عارف بٹر اورملک کرم الٰہی نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھی ہیلتھ سسٹم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ دوسرے طبقات کی طرح ہمارے ساتھیوں کوبھی کچھ مسائل کاسامنا ہے جوفوری حل کے متقاضی ہیں۔پروفیشنل ہیلتھ ورکرز کے حقوق کی حفاظت کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔پنجاب کی وزارت صحت ہمارے ساتھیوں کوسہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔
ہمارے نزدیک بیمارانسانیت کی خدمت عبادت ہے اورہم اپنا کلیدی کرداراداکرتے رہیں گے۔ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے مریضوں کی ویلفیئر کیلئے اٹھائے جانیوالے تعمیری اوراصلاحی اقدامات کی کامیابی کیلئے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل آرگنائزیشن لاہورکے عہدیداران اورارکان ا پنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے