پنجاب میں 24 گھنٹے میں 596 ٹریفک حادثات ریکارڈ کئے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر) 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر کے مختلف اضلاع سے 596ٹرامہ متاثرین بشمول 489مرد اور 107خواتین کو ریسکیو کیا گیا جن میں 71.31فیصد ٹریفک حادثات کے متاثرین بھی شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات کی تفصیلات کے مطابق،81.88فیصد متاثرین موٹر بائیک استعمال کررہے تھے ، 3.39فیصد کاریں، 4.24فیصد رکشہ، 6.82فیصد پیدل چلنے والے، 2.12فیصد ویگنیں،0.71فیصد بسیں، 0.24ٹرک اور دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق، 90.40فیصد متاثرین ٹریفک حادثات کے موقع پر ہوش میں پائے گئے۔ اسی طرح، 32.21فیصد متاثرین رگڑ کی وجہ سے زخمی ہوئے، 18.79فیصد افراد شدید زخمی، 16.78فیصد افراد کو شدید چوٹیں، 12.08فیصد سنگل فریکچر، اور دیگر متاثرین جوڑوں، متعدد زخموں، ریڑھ کی ہڈی، سر، چھاتی اور دیگر اقسام کی انجریز کی وجہ سے متاثر ہوئے۔ متاثرین کے پیشہ کے حساب سے، 21.31فیصد طالبعلم، 29.36فیصد متاثرین مزدور، 10.91فیصد گھریلو خواتین،10.23فیصد نجی ملازمین، 2.35فیصد سرکاری ملازمین، اور دیگر کاروباری حضرات شامل ہیں۔