عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے،قاری رفیق

عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے،قاری رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی) انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی رابطہ سیکرٹری مولانا قاری محمد رفیق وجھوی نے کہا کہقادیانی آئینی طور پر غیر مسلم ہیں ، حکومت ان کی بڑھتی ہوئی ملک اور اسلام دشمن ارتدادی مذموم سرگرمیوں کا فوری نوٹس لے قاری محمد رفیق نے کہاکہ حسب سابق انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے زیر اہتمام 55ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس 2 اپریل 2017 بروز اتوار ایوان اقبال لاہور میں جامعہ اشرفیہ کے مہتمم اور متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے چیئرمین مولانا حافظ فضل الرحیم کی زیر صدارت ہوگی ۔
جس میں مرکزی امیر فضیلۃ الشیخ حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی (مکہ مکرمہ) ڈاکٹر احمد علی سراج (مدینہ منورہ) مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے ، مولانا عبدالرؤف فاروقی ، شیخ الحدیث مولانا زاہد الراشدی اور دیگر علماء و مشائخ بڑی تعداد میں شرکت و خطاب کریں گے