شاہدرہ چوک میں سگنلز کی تنصیب کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا

شاہدرہ چوک میں سگنلز کی تنصیب کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ چوک میں سگنل نہ ہونے او ر گاڑیوں کے رش کے باعث ٹریفک کا دباؤ رہتا ہے اور بعض اوقات دفتری اوقات میں ٹریفک سست روی کا شکار ہوجاتی ہے جس کے لئے ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) سیداحمد مبین نے چارج سنبھالتے ہی شاہدرہ چوک میں ٹریفک کے دباؤ کا حل سوچا اور ہنگامی بنیادوں پر چئیر مین نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے رابطہ کیا ۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو شاہدرہ چوک میں سگنلز کی تنصیب کے لئے پرپوزل بھیجاگیا ہے جس کے بعد ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) سیداحمد مبین نے چیئر مین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شاہد اشرف تارڑ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جنہوں نے یقین دہائی کروائی کہ شاہدرہ چوک میں سگنلز کی تنصیب کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاہدرہ چوک پر سگنلز کی تنصیب اور وسیع کرنے سے نہ صرف شہریوں کو گزرنے میں مشکل نہیں ہوگی بلکہ سٹی ٹریفک پولیس بھی رش ٹائم میں ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بناکر شہریوں کو صاف اور محفوظ راستہ فراہم کر سکیں گے۔

مزید :

علاقائی -