نواب ٹاؤن ، 32سالہ کنوارے شخص نے گریلو حالات سے تنگب آکرخودکشی کر لی

نواب ٹاؤن ، 32سالہ کنوارے شخص نے گریلو حالات سے تنگب آکرخودکشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (وقائع نگار)نواب ٹاون کے علاقہ میں 32 سالہ شخص نے خود کشی کر لی،پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق 32سالہ شاہد قمر نے بندوق سے خود کو گولی ماری ہے ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گھریلو حالات خراب ہونے اور دن بہ دن کی لڑائیوں سے تنگ آ کر متوفی نے خودکشی کی ہے اس حوالے سے پولیس نے مزید تفتیش کے لئے شواہد اکٹھے کر کے اہل علاقہ اور گھروالوں سے بیانات قلمبند کر لئے ہیں ۔پولیس کے مطابق متوفی کراچی میں ایک نجی کمپنی کا ملازم تھا اور لاہور گھر والوں سے ملنے کے لئے آیا کرتا تھا ۔متوفی غیر شادی شدہ تھا اور گھریلو حالات نہایت کشیدہ تھے۔

مزید :

علاقائی -