عدالتی احکامات کی بروقت تعمیل نہ کروانے پرنائب کورٹس اور تعمیل کنندگان کی سرزنش

عدالتی احکامات کی بروقت تعمیل نہ کروانے پرنائب کورٹس اور تعمیل کنندگان کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالتی احکامات بروقت تعمیل نہ کروانے پر5تھانوں کے نائب کورٹس اور تعمیل کنندگان کی سرزنش کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر عدالتی احکامات کی بروقت تعمیل کا حکم دے دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدالتی احکامات اور نوٹسسز کی بروقت تعمیل نہ کروانے پر شالیمار، سول لائنز ،گڑھی شاہو، شمالی چھاونی اور باغبانپورہ کے نائب کورٹس اور تعمیل کنندگان کو طلب کر کے ان کی سرزنش کی اور حکم دیا ہے کہ عدالتی احکامات اور نوٹسسز فریقین تک بروقت پہنچائے جائیں۔
، عدالت نے نائب کورٹس اور تعمیل کنندگان کو یہ تنبیہ بھی کی اگر عدالتی احکامات پر بروقت عمل درآمد نہ کیا گیا تو نہ صرف ان کی تنخواہ قرق کرنے کا حکم دیا جائے گا بلکہ ناقص کارکردگی پر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی بھی سفارش کی جائے گی، تعمیل کنندگان اور نائب کورٹس نے عدالت کو بتایا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے ان کی ڈیوٹیاں لگا دی جاتی ہیں جس کے باعث وہ عدالتی احکامات پر بر وقت عمل درآمد نہیں کروا سکتے۔