بینک نادہندہ ہائی برڈ ٹیکنیکس کے خلاف ریکوری دعوے پر دوبارہ جواب الجواب طلب
لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے بینک نادہندہ ہائی برڈ ٹیکنیکس کے خلاف ریکوری کے دعوے پر سٹی بینک سے دوبارہ جواب الجواب طلب کر لیاہے ۔بینکنگ عدالت کے جج قمر اعجاز نے سٹی بینک کے ریکوری کے دعوے پر سماعت کی، رخواست گزار بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہائی برڈ ٹیکنیکس نے 2007ء سے ساڑھے 5لاکھ کا قرض حاصل کیا جس کی ادائیگی کے لئے ایک سال کا معاہدہ بھی ہوا لیکن بینک کے ریکوری نوٹسسز کے باوجود نادہندہ کمپنی نے قرض کی رقم ادا نہیں کی۔
،ہائی برڈ ٹیکنیکس کے خلاف 7لاکھ 36ہزار کی ڈگری جاری کی جائے، بینک نادہندہ کمپنی کے وکیل نے جواب داخل کرواتے ہوئے کہا کہ بینک کو قرض اور مارک اپ کی رقم ادا کر چکے ہیں اور بینک نے بے بنیاد مارک اپ بڑھا کر بینک نادہندہ قرار دے رکھا ہے ،سٹی بینک کا ریکوری کا دعوی خارج کیا جائے، عدالت نے سٹی بینک کے ریکوری کے دعوے پر بینک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2فروری کو جواب الجواب طلب کر لیاہے۔