منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم 50ہزار کے مچلکوں کے عوض رہا

منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم 50ہزار کے مچلکوں کے عوض رہا

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت50ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پرملزم انسی کے قبضہ سے 650گرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کررکھا ہے ۔

ملزم نے اپنے وکیل کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کرتے ہوئے موقف اختیا رکررکھا تھا کہ پولیس نے ان کے موکل کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے ،لہذ ا عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کی ضمانت منظور کی جائے ،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -