بھارتی دہشتگردی کے ثبوت اقوام متحدہ کے حوالے، ثبوت ملیحہ لودھی نے سیکریٹری جنرل انٹو نیو گیٹرس کو دیئے

بھارتی دہشتگردی کے ثبوت اقوام متحدہ کے حوالے، ثبوت ملیحہ لودھی نے سیکریٹری ...

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے بھارت کی پاکستانی حدود میں مداخلت کا ڈوزئیراقوام متحدہ میں جمع کرادیا ہے، پاکستان ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات رکھنا چاہتا ہے،ا قوام متحدہ بھارت کو پاکستان میں مداخلت اورغیرمستحکم کرنے سے روکے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارت کی پاکستانی حدود میں مداخلت کا ڈوزئیراقوام متحدہ میں جمع کرادیا ہے، ڈوزئیر مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے حوالے کیا ،ڈوزیئر کیساتھ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا خط بھی جمع کرایا گیا ہے۔ڈوزئیر کے متن میں لکھا ہے کہ پاکستان ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات رکھنا چاہتا ہے،ا قوام متحدہ بھارت کو پاکستان میں مداخلت اورغیرمستحکم کرنے سے روکے۔ترجمان کے مطابق بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے شواہد ،کلبھوشن یادیو کا اعترافی بیان اور متعلقہ دستاویزات بھی ڈوزیئر کا حصہ ہیں،سی پیک منصوبے کی جاسوسی کرنیوالی بھارتی آبدوزکابھی ڈوزیئرمیں ذکر ہے،سرتاج عزیزکے خط میں بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کے بیان کابتایاگیاہے،مشیر خارجہ کے خط کے متن میں لکھا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی سالمیت کوپہنچنے والے ہر خطرے کا دفاع کرے گا،پاکستان امن چاہتا ہے،بھارتی مداخلت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی،خطے کی سکیورٹی کیلئے خطرہ ہے،بھارتی ہائی کمشن میں تعینات بھارتی انٹیلی جنس افسران کے دہشت گردوں سے روابط بھی ڈوزیئرکاحصہ ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -