سیکرٹری مواصلات نے سکریپ چوری پر رپورٹ طلب کرلی

سیکرٹری مواصلات نے سکریپ چوری پر رپورٹ طلب کرلی

  

لاہور(سپیشل رپورٹر) پنجاب کے سیکرٹری مواصلات میاں محمد مشتاق نے روز نامہ پاکستان کی خبر پر پر ایکشن لیتے ہوے پنجاب ہائی وے مکینیکل مشینری ورکشاپ گلبرگ لاہور میں کروڑوں روپے کے لو ہے کے سکریپ کی چو ری کے انکشاف پرمحکمانہ انکوائری شروع کروا دی ہے۔ یا د رہے کے روزنامہ پاکستان نے مورخہ05جنوری2017کو پنجاب ہا ئی وے مکینیکل مشینری ورکشاپ میں کروڑوں رو پے کے سکریپ کی نیلامی سے قبل چو ری سے متعلق خبر شائع کی تھی جس پر میاں محمد مشتاق سیکرٹری مو اصلات پنجاب نے فو ری نوٹس لیتے ہوے چیف انجینئر نو ید رشید سے رپورٹ طلب کرلی۔ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق ڈی جی بر یگیڈ یر (ر) مظفر حسین رانجھا نے بھی اس خبر پر نو ٹس لیتے ہوے ڈائریکٹر ریجن لاہور سے رپورٹ طلب کی ہے جبکہ اینٹی کر پشن کے ترجمان عا بد نور بھٹی کا کہنا ہے کہ ڈی جی کی جانب سے خصو صی ہدا یات جاری کی گئی ہیں کر پشن کے حوالے سے شائع ہو نے والی خبروں کی بابت ثبوتوں کے ساتھ ریفرنس دائر کیا جا سکتا ہے جس پر بھر پور ایکشن لیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -