پاناما لیکس کے حوالے سے جلد سرخرو ہو کر نکلیں گے،حسن نواز
لندن(آئی این پی)وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز نے کہا ہے کہ شریف فیملی پر پاناما لیکس کے حوالے سے لگائے گئے تمام الزامات غلط ہیں۔ جلد ہی سرخرو ہو کر نکلیں گے۔جمعہ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز نے پاکستان مسلم لیگ (ن )یو کے کے صدر اور فیڈرل کمشنر فار اوورسیز پاکستانیز زبیر گل کی عیادت کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا پاناما لیکس کے حوالے سے شریف فیملی پر لگائے گئے تمام الزامات غلط ہیں۔ جلد ہی سرخرو ہو کر نکلیں گے۔ ۔ انہوں نے کہا زبیر گل ہماری فیملی کا حصہ ہیں اور ان کی پارٹی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ زبیر گل مسلم لیگ ن کے سپاہی ہیں۔ واضح رہے زبیر گل کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور وہ زخمی ہو گئے تھے۔