میدانی علاقوں میں بارش ،پہاڑوں پر برفباری،سردی بڑھ گئی

میدانی علاقوں میں بارش ،پہاڑوں پر برفباری،سردی بڑھ گئی

  

لاہور )کامرس رپورٹر(صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے باالائی اور میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ گزشتہ روز بھی وقفے وقفے سے جاری رہا۔ مالم جبہ، کالام، وادی نیلم میں اوسطاً 02 فٹ جبکہ مری، گلیات، کاغان اور ناران میں اوسطاً 1 فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔بارش اور برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز سارا دن ہی گہرے بادل چھائے رہے تاہم بارش کا سلسلہ شام کو شروع ہو ا جس سے شہر میں سردی کی شدت بڑھ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں مالاکنڈ، گلیات اور کشمیر کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ آج بھی وقفے وقفے سے جاری رہیگا۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبائی اور وفاقی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی جبکہ پنجاب کے میدانی علاقے اور سندھ دھند کی لپیٹ میں رہے۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں ریکارڈ کی گئی۔

مزید :

صفحہ اول -