آپریشن کے بعد پرائیویٹ روم منتقل

آپریشن کے بعد پرائیویٹ روم منتقل

  

لاہور(اے این این) جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن کامیاب آپریشن کے بعد آئی سی یو سے پرائیویٹ روم میں منتقل کر دیئے گئے ڈاکٹروں نے اپریشن کے بعد ان کا مکمل چیک اپ کیا اور ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا ۔یہ بات جے یو آئی کے راہنما مولانا محمد امجد خان نے بتائی ۔انہوں نے بتا یاکہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے مقامی ہسپتال میں مولانا فضل الرحمن کی تیماداری کی اور کامیاب آپریشن پر انھیں مبارکباد دی دونوں راہنماؤں نے اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا ۔

مزید :

صفحہ اول -