فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے پر زور

فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے پر زور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آن لائن)قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ پختونوں کی محرومیوں کے ازالے کا واحد حل ہے اور فاٹا اور خیبر پختونخوا کے انضمام سے صوبہ ملک کا دوسرابڑا صوبہ بن جائے گا اور وسائل میں اضافہ ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں پشاور کے نواحی علاقہ احمد خیل میں ایک بڑے شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع سے سینئر صوبائی وزیر اور قومی وطن پرٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر علاقے کے ناظمین ،کونسلران اور بااثر شخصیات حاجی کفایت خان، شفاعت خان،فضل داد خان، بشیر خان، سبحان اللہ خان، ڈاکٹرحیدر خان، پرویز خان،مثل خان، نجیب اللہ،فرمان اللہ،اور راج ولی خان سمیت سینکڑوں دیگر مشران نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اپنے خطاب میں چیئرمین نے واضح کیا کہ وقت آچکا ہے کہ مرکزی حکومت ایک مضبوط وفاق بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جوکہ چھوٹے صوبوں کو ان کے حقوق دےئے بغیر ممکن نہیں ۔انھوں نے مزید کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد تمام صوبوں کو ان کی قدرتی وسائل پر مکمل اختیار دیا جائے تاکہ چھوٹی صوبوں اور چھوٹی قومیتوں میں پائی جانے والی محرومیوں کا ازالہ ممکن ہو سکے۔
آفتاب شیرپاؤ

مزید :

صفحہ اول -