وزرا ء منہ چھپاتے پھریں گے

وزرا ء منہ چھپاتے پھریں گے

  

اسلام آباد (آئی این پی )عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاناما لیکس ایک زندہ حقیقت ہے ،اس کیس سے پاکستان کا کھویا ہوا وقار واپس آئے گا، عدالتی ریماکس پر وزراء پریس کانفرنس کر کے روزانہ بغلیں نہ بجائیں،بغلیں بجانے والے وزرا منہ چھپاتے پھریں گے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انصاف کو فتح حاصل ہو گی ،پاناماکیس ایک زندہ حقیقت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پانا ما لیکس کیس سے کھویا ہوا وقار واپس آئے گا۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عدالتی ریماکس پر وزراء پریس کانفرنس کر کے روزانہ بغلیں نہ بجائیں،بغلیں بجانے والے وزرا منہ چھپاتے پھریں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ پانامالیکس کیس جنوری میں ہی ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاناما لیکس کیس پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین کیس ہے۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -