شہید اعتزاز حسن کی تیسری برسی عقیدت سے منائی گئی

شہید اعتزاز حسن کی تیسری برسی عقیدت سے منائی گئی

  

ہنگو(مانٹیرنگ ڈیسک)گزشتہ روز16 سالہ لڑکے شہید اعتزاز حسن کی تیسری برسی عقیدت سے منائی گئی۔اعتزاز حسن جو کہ6 جنوری2014 ء کو خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں ایک سکول میں خودکش حملہ آور کو سکول میں داخل ہونے سے روکتے وقت شہیدہوگیا تھا۔ہنگو سے تعلق رکھنے والے 16 سال کے اعتزاز حسن شہید نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکول میں موجودبچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بننے سے بچایا اور اسی اثناء4 میں اپنی جان قربان کرکے اپنا نام سنہری الفاظ میں ہمیشہ کیلئے درج کروالیا۔ اعتزاز حسن کو قومی ہیرو کا درجہ دیا گیا اور بہادری کا کمال مظاہرہ کرنے پر ستارہ جرات دیا گیا۔ حال ہی میں اعتزاز شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک فلم بھی بنائی گئی ہے جس کا نام سلیوٹ رکھا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -