تنقید کرنے والوں کے اپنے ہاتھ مظلوموں کے خون سے رنگے ہیں : چودھری نثار

تنقید کرنے والوں کے اپنے ہاتھ مظلوموں کے خون سے رنگے ہیں : چودھری نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ کے وفد نے ملاقات کی‘ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور پاکستان‘ برطانیہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعہ کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور پاکستان برطانیہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مشترکہ پارلیمانی امور اور کشمیر سمیت خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر ‘ عالم اسلام سے متعلق اٹھائے گئے نکات قابل ستائش ہیں۔ پاکستان نے علاقائی اور عالمی امن کے قیام کے لئے بے شمار قربانیاں دیں۔ بعض عناصر تاریخی و زمینی حقائق کو نظر انداز کرکے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ تنقید کرنے والوں میں وہ بھی شامل ہیں جن کے اپنے ہاتھ مظلوموں کے خون سے رنگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض تنقید کرنے والے علاقائی امن کی راہ میں خود سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ بین الاقوامی برادری پاکستان کے موقف کو فراخ دلی سے سنے۔ پاکستان کے موقف کو درست سیاق و سباق کے ساتھ سمجھا جائے۔ برطانیہ ان ممالک میں شامل ہے جہاں پاکستان کا موقف سنا اور سمجھا جاتا ہے۔ علاقائی امن اور اداروں کی مضبوطی میں برطانوی حکومت کی معاونت قابل تحسین ہے۔ ملاقات کرنے والے وفد میں لارڈ نذیر احمد‘ لارڈ قربان حسین اور ممبر یورپی پارلیمنٹ افضل خان شامل تھے۔
چودھری نثار

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے نوٹس پر2008 سے ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کے قریبی دوست کے زیر استعمال سرکاری گاڑی بازیاب کرا لی گئی۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ کے عوامی وسائل کے غیرقانون استعمال پر لیے گئے نوٹس پر 2008 سے زیر استعمال سرکاری گاڑی بازیاب کرائی گئی۔ مذکورہ ٹویوٹا ڈبل کیبن گاڑی ایف سی کی ملکیت تھی جو 2008 سے پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر اور آصف علی زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو کے زیراستعمال تھی۔ایکسپریس ٹربیون کے مطابق یہ گاڑیاں انٹیلی جنس فنڈز سے خریدی گئی تھیں لیکن وزارت کے پاس اس کا ریکارڈ موجود نہیں اور اب وزارت داخلہ نے گاڑی کی مرمت کیلئے ڈاکٹرسومروکو بل بھیجنے کافیصلہ کرلیاہے ۔
گاڑی،بازیاب

مزید :

صفحہ اول -