مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدر زبیر گل قاتلانہ حملے میں زخمی

مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدر زبیر گل قاتلانہ حملے میں زخمی

  

لندن(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن یوکے کے صدر اور فیڈرل کمشنر فار اوور سیز پاکستانیز زبیر گل کے گھر پر نا معلوم افراد نے حملہ کر دیا۔ جس کے نتیجے میں زبیر گل شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈ یا رپو رٹ کے مطا بق ایک سکارف پہنے عورت نے دروازے پر دستک دی۔ زبیر گل نے دروازہ کھولا تو اسی اثنا میں دروازے کی اوٹ میں چھپے دو نوجوانوں نے گھر کے اندر گھس کر ان پر حملہ کر دیا اور مار پیٹ شروع کر دی۔ زبیر گل کا کہنا ہے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے پولیس نے انکوائری کا عمل شروع کر دیا ہے۔ سارے معاملات کے پیچھے جو ہاتھ ملوث ہیں ان کا علم ہے، وقت آنے پر بتاؤں گا۔

مزید :

صفحہ اول -