فوجی عدالتوں کی مدت ختم 2سال میں دہشتگردوں کو سزا ئیں سنائیں

فوجی عدالتوں کی مدت ختم 2سال میں دہشتگردوں کو سزا ئیں سنائیں

  

 اسلام آباد (آن لائن)دہشت گردی کے مقدمات کے جلد فیصلوں کیلئے بنائی گئی فوجی عدالتوں کی مدت ختم ہوگئی ،274دہشتگردوں کو2سال میں سزائیں سنائی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق 7جنوری 2015ء کوملک بھرمیں دہشتگردی کے مقدمات کی جلدسماعت کیلئے فوجی عدالتیں 2سال کے لئے بنائی گئی تھیں ،جن کی مدت جمعہ کی رات 12بجے ختم ہوچکی ہے ،اورعدالتوں میں توسیع کے لئے قومی اسمبلی کااجلاس نہیں بلایاگیا،نہ ہی فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کی گئی ہے ،فوجی عدالتوں میں دوسال کے دوران 274دہشتگردوں کے مقدمات کی سماعت انہیں سزائیں سنائی گئیں اور161دہشتگردوں کوسزائے موت جبکہ 113کوقیدکی سزاسنائی گئی ،سزایافتہ 12دہشتگردوں کوپھانسی دی جاچکی ہے ،اس وقت ان عدالتوں میں کوئی مقدمہ زیرسماعت نہیں۔

مزید :

صفحہ اول -