صرف 50ہزار ۔۔۔۔۔باپ ہی2بچوں کا اغواء کار نکلا

صرف 50ہزار ۔۔۔۔۔باپ ہی2بچوں کا اغواء کار نکلا

  

 لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)نواب ٹاؤن کے علاقہ سے ایک سال قبل اغواء ہونے والے کمسن بہن بھائی کے کیس کا ڈراپ سین ہو گیا، بچوں کا باپ ہی اغواء کار نکلا۔پو لیس نے بچو ں کو با زیا ب کرواکر تفتیش شروع کردی ۔ تفصیلا ت کے مطا بق نواب ٹاؤن کے علاقہ میں ایک سال قبل اغواء ہو نے والے16سالہ صبا ء اور 9سالہ ند یم کا ملزم باپ ہی نکلا۔ ایک سال قبل سفاک اسلم نے دو لخت جگر پچاس ہزار کے عوض بیچ دیئے تھے اور ڈرامہ رچایا کہ اس کے بچوں کو شیخ کرامت نامی شخص نے اغواء کر لیا ہے۔پولیس نے اہم شواہد اور مقدمہ کے مدعی کو شامل تفتیش کیا تو محرکات کچھ اور نکلے۔ بچوں نے بتایا کہ ان کے باپ نے کسی کے گھر کام کرنے بھجوایا اور پھر ایک سال تک وہ وہاں مقیم رہے۔ پولیس کے مطابق اسلم نے شیخ کرامت کو بلیک میل کرنے کیلئے اپنے بچوں کو فروخت کیاتھا ۔ پولیس نے بچوں کو ساہیوال سے بازیاب کرا کے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

باپ/اغواء کار

مزید :

صفحہ اول -